کرپشن کا ہیڈکوارٹرز بنی گالا تھا، فرح گوگی نے رشوت کا سارا پیسہ عمران خان کو دیا: مریم نواز 

06:16 PM, 6 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان دور میں بنی گالا کرپشن کا ہیڈکوارٹرز بنا رہا ۔کرپشن کیلئے فرنٹ مین عثمان بزدار اور فرح گوگی بنے رہے ۔فرح گوگی نے کچھ نہیں کیا تو میری طرح آ کرقانون کا سامنا کرے

لاہور  میں سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کرپشن میں فرح گوگی صرف  فرنٹ پرسن بنی اصل فائدہ اور کرپشن کا پیسہ عمران  خان اور بشریٰ بی بی کو ملا۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پرفارمنس مانگی تو اسے پرچی سے دیکھ کر پڑھنا بھی نہیں آیا۔سپرپاورز کو للکارنے کا دعویٰ کرنے والا پشاور میں چھپا رہا۔انقلاب لانے والا اب راہداری ضمانت لینے میں  لگا ہوا۔ایک 70 سال کا بچہ ہیلی کاپٹر میں انقلاب لانے نکلا تھا ابھی تک گھر نہیں پہنچا۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نااہل شخص نے اقتدار کی ہوس میں اسلام آباد کا جلاؤ گھیراؤ کیا ۔آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کر کے گیا جس کی وجہ سے پٹرول  کی قیمت بڑھانا پڑی ۔

مزیدخبریں