لاہور: حج آپریشن 2022 کا آغاز ہو گیا اور اس ضمن میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے پہلی پرواز 220 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے لاہور ایئرپورٹ سے عازمین کو رخصت کیا جبکہ اسلام آباد سے بھی پہلی حج پرواز روانہ ہو گئی۔رواں سال مجموعی طور پر 32 ہزار عازمین کو 106 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ عازمین حج کیلئے پرواز سے 72 گھنٹے کے اندر کورونا ٹیسٹ سعودی منظور شدہ لیبارٹریز سے کرانا ہو گا اور اس ضمن میں حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریز کے بوتھ بھی بنا دئیے گئے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب روانگی کیلئے عازمین حج کا پی سی آر منفی ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا، پی سی آر ٹیسٹ کے واجبات 4 ہزار 250 روز عازمین حج کو خود ادا کرنا ہوں گے۔
حج آپریشن کا آغاز، لاہور سے پہلی پرواز مدینہ روانہ ہو گئی
08:43 AM, 6 Jun, 2022