وزیراعظم نے آج مولانا فضل الرحمن کو عشائیہ پر بلا لیا

10:02 AM, 6 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو آج عشائیہ پر بلایا ہے اور دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سیاسی اور معاشی صورتحال پر مولانا فضل الرحمن سے مشاورت کریں گے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان چیئرمین نیب کی تقرری سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی۔ 
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو مہنگائی کے خاتمے سے متعلق تجاویز بھی دیں گے۔ 

مزیدخبریں