رخصتی سے دوروز قبل جواں سال لڑکی کو قتل کردیا گیا

11:54 PM, 6 Jun, 2021

لاہور،غازی آباد میں رخصتی  سے دو روز قبل نوجوان لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ غازی آباد کے علاقے گجا پیر مسلم آباد روڈ پر پیش آیا جہاں ‏جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔

قتل ہونے والی لڑکی کا کچھ روز قبل نکاح ہوا تھا اور دو دن بعد رخصتی تھی۔ مقتولہ کی شناخت ‏ثناء بتول کے نام سے ہوئی ہے۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے گھر والوں سے ملزمان کا جھگڑا ہوا تھا اور ملزمان نے آج ‏دروازے کے اوپر آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے بعد گھر کے اندر گھس آئے۔

اہل محلہ نے کہا کہ ملزمان نے لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا جب کہ فائرنگ کرنے ‏والے 2 افراد کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر دو افراد موقع سے فرار ہو گئے جن ‏کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں