اکشے کمار نے گھڑی چرا لی

11:43 PM, 6 Jun, 2021

ممبئی ، بالی وڈ  اسٹار اکشے کمار اپنی مذاق کرنے کی عادت کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں کافی مشہور ہیں  تاہم اب اکشے کمار چوری کی واردات میں بھی ملوث نکل آئے۔

فلم ’بیل بوٹم‘ میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے والے اداکار عادل حسین نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران اکشے کمار نے ان کی گھڑی چرا لی اور انہیں خبر تک نہ ہوئی۔

 اداکار عادل حسین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا خوشی کی بات ہے کیونکہ وہ بہت وقت کے پابند ہیں، ایک دن اکشے کمار صبح سویرے فلم سیٹ پر پہنچ آئے، ہم نے پورا دن فلم کے لیے کام کیا اور شام میں اپنے اپنے گھروں کو چل دیے‘۔

عادل حسین نے کہا کہ ’جب میں بھی گھر جانے لگا تو فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میرے پاس آئے اور حیرانی کے عالم میں دریافت کیا کہ آپ کی گھڑی کہاں گئی، میں یہ سنتے ہی پریشان ہوگیا‘۔

اداکار نے کہا کہ انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کام اکشے کمار نے کیا ہے، اکشے کمار نے ان سے ہاتھ ملاتے وقت گھڑی اتار لی اور عادل حسین کو اس کا علم تک نہ ہوا۔

مزیدخبریں