برگر نہ دینے پر وڈیرے کے بیٹے کا ملازم پر تشدد

10:26 PM, 6 Jun, 2021

سکھر , نوجوان  نے برگر نہ دینے پر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سکھر میں نوجوان سمیر جتوئی رات 3 بجے برگر خریدنے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پہنچا تو اسے بتایا گیا کہ کاؤنٹر بند ہوچکا ہے جس پر نوجوان نے کاؤنٹر پر کھڑے ملازم کو تھپڑ جڑدیئے۔

اس دوران نوجوان سی سی ٹی وی کیمرے سے بھی نا گھبرایا بلکہ تشدد سے قبل سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف اشارے بھی کرتارہا۔

ملازم نے پیچھے ہٹنےکی کوشش کی تو نوجوان نے کاؤنٹر پر چڑھ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملازم پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جبکہ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے کسی نے رابطہ کیا نہ شکایت درج کرائی ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے واقعے کا علم ہوا ہے اور اپنے طور پر انکوائری شروع کی ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مزیدخبریں