اداکارہ بشریٰ انصاری اور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا آمنے سامنے

اداکارہ بشریٰ انصاری اور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا آمنے سامنے
سورس: file photo

لاہور،اداکارہ بشریٰ انصاری اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔

حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر ایف آئی اے میں درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ جنت مرزا کو کرسچن کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے گرفتار کیا جائے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کے خلاف درخواست دائر ہونے پرردعمل دیتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے اور انہیں جاہل اسٹارز قرار دیتے ہوئے کہا ہے ’’افسوس انہیں اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا‘‘۔ 

بشریٰ انصاری کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’اماں جی (آنٹی بشریٰ) مہربانی کرکے کچھ بھی جانے بغیر کسی کے بارے میں فیصلہ نہ کریں۔ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ حقیقت جانے بغیر کسی کو اس طرح بدنام نہیں کرسکتیں۔ اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلارہیں۔

جنت مرزا نے مزید لکھا آپ بھی گانا گاتی ہیں ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شوز پر ڈانس پرفارمنس آپ نے کیے، لیکن آج دوسروں پر تنقید واہ؟ آج احساس ہوا واقعی آپ کے پاس دل نہیں ہے۔ میں بس اتنا کہوں گی کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں۔ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانئے پھر تنقید کیجئے گا۔ اللہ خوش رکھے آپ کو اماں جی۔‘‘