اسلام آباد ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہےکہ نوازشریف حکومت کو گولی دینے میں کامیاب ہوئے جس کا عمران خان کو بڑا رنج ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے اور جس کے خلاف پندرہ روز میں شہبازشریف کی طرف سے اپیل کی مدت بھی کل پوری ہوگئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کو میری وزارت نے روکا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اتنی نکمی اور تھکی ہوئی اپوزیشن نہیں دیکھی جے یو آئی جانے، ایف جانے اور نون جانے،آپس میں جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے ،جہانگیر ترین کے پورے ووٹ بجٹ کی منظوری میں عمران خان کو پڑیں گے۔