ملک میں تعلیمی ادارے کل کھلیں گے، سندھ میں تاحکم ثانی بند

11:32 AM, 6 Jun, 2021

کراچی: سندھ کے علاوہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کل سے کھل رہے ہیں۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسکول کل سے نہیں کھلیں گے، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کیئے تھے۔

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس چند روز میں ہو گا۔ مذکورہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

سندھ کے وزیرِ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں امتحانات سے متعلق شیڈول کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف این سی اوسی کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق کم شرح والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے کل سے کھول دیے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں