لاہور میں پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے کچلنے والا جعلی میجر گرفتار،مقدمہ درج

11:17 AM, 6 Jun, 2021

لاہور:  کینال روڈپر  جعلی میجر نے پولیس اہلکار کو کچل ڈالا۔   ملزم حمزہ جعلی میجر بن کر اپنے کام نکلواتا تھا،مقامی  ہوٹل میں جھگڑا کیا تو انتظامیہ نے پولیس بلا لی۔اہلکار تھانے لے جانے کیلئے ساتھ بیٹھا،ملزم نے گاڑی بھگا دی۔ اہلکار نے رفتار کم ہونے پر گاڑی سے چھلانگ لگائی اور آگے کھڑا ہو گیا۔ملزم نے اہلکار پر گاڑی چڑھا دی۔

 نیو نیوز کے مطابق جعلی میجر کا  ہوٹل میں انتظامیہ سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے جعلی میجر بن کر انتظامیہ پر دھاک بٹھانے کی کوشش کی ۔انتظامیہ نے پولیس بلالی۔

پولیس آئی اور اس نے ملزم کو سول لائنز تھانے چلنے کو کہا ۔ گاڑی میں  ایک اہلکار بیٹھ گیا۔ملزم نے تھانے جانے کے بجائے گاڑی بھگادی ۔گارڈن ٹاؤن کے قریب گاڑی آہستہ ہوئی تو اہلکار گاڑی سے چھلانگ لگا کر سامنے کھڑا ہوگیا۔

ملزم نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکار پر چڑھادی۔جس سے اہلکار زخمی ہوگیا۔ بھاگنے کی کوشش میں ایک موٹرسائیکل گاڑی تلے پھنس گئی۔گاڑی میں آگ لگنے پر ملزم بھاگ نہ سکا اور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

شہریوں نے پولیس اہلکار  منور خان کو  گاڑی کے نیچے سے نکال کر سروسز اسپتال منتقل کیا  جہاں سے انہیں گھر منتقل کر دیا گیا  ہے

۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں