لاہور: پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مرض میں مبتلا ہو کر مزید 76 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 52 ہزار 427 شہریوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1 یزار 629 کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ کیسز پازیٹو آنے کی شرح تین اعشاریہ دس رہی۔
این سی او سی کے مطابق اموات میں حالی اضافے سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد اکیس ہزار ایک سو 89 جبکہ متاثرہ افراد نو لاکھ بتیس ہزار ایک سو چالیس تک جا پہنچے ہیں۔
ملک بھر میں ایکٹو کیسوں کی تعداد اڑھتالیس ہزار نو سو سینتیس اور آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار تین سو پچاسی افراد اس موذی مرض سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
کورونا کی وجہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جہاں دس ہزار دو سو اکتالیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں پانچ ہزار ایک سو پانچ، خیبر پختونخوا میں چار ہزار ایک سو پینتیس، اسلام آباد سات سو تریسٹھ، گلگت بلتستان ایک سو سات، بلوچستان میں دو سو ستاسی اور آزاد کشمیر میں پانچ سو اکیاون افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسوں کی تعداد اکیاسی ہزار چھ سو چھبیس، خیبر پختونخوا ایک لاکھ چونتیس ہزار بہتر، پنجاب تین لاکھ اکتالیس ہزار سات سو 89، سندھ تین لاکھ بائیس ہزار تین سو پچاس، بلوچستان پچیس ہزار 589، آزاد کشمیر انیس ہزار چار سو چھپن اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار چھ سو انتیس افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت انیس سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔