اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ حتمی منظوری کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کو بھجوا دیا گیا ہے۔
CDWP approved&recommended ML-1 project to ECNEC with cost US$ 7.2 Billion.Project scope includes dualisation &Up gradation of 1872 km Railway track from Peshawar to Karachi, Up grade Walton Academy&build Dry Port at Havelian.Big milestone for 2nd phase.#cpec #CPECMakingProgress
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) June 6, 2020
معاون خصوصی اطلاعات نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے پر 7 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ پشاور تا کراچی 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ ہوگا۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن اور حویلیاں میں ڈرائی پورٹ بھی تعمیر ہو گا جبکہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کا یہ اہم سنگ میل ہے۔