یوسف رضا گیلانی نے امریکی خاتون کے الزامات کو گھٹیا قرار دیکر مسترد کردیا

02:17 PM, 6 Jun, 2020


اسلام آباد :سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے امریکی خاتون کے الزامات کو گھٹیا قرار دیکر مسترد کردیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں مقیم امریکی خاتون سنتھیا رچی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی تھی۔

سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جبکہ یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔امریکی خاتون کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ان گھٹیا الزامات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے عہدے کا آدمی ایوان صدر میں کیا ایسی حرکت کر سکتا ہے؟

الزام لگانے والی خاتون ایوان صدر میں کیا کر رہی تھیں؟یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خاتون نے شہید بے نظیر بھٹو پر بھی عجیب و غریب الزامات لگائے، اس معاملے پر میرے بیٹوں نے عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون کے الزامات اسی کا رد عمل ہیں لیکن قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

مزیدخبریں