اسلام آباد : اداکارہ ثانیہ شمشاد نے کہا کہ خود سے پیار محبت کی اصل بنیاد ہے۔
اداکارہ نے کہاکہ جو انسان کوخود سے پیار نہیں کرتا ہے وہ شخص کبھی دوسروں سے پیار نہیں کرسکتا ہے کیونکہ خود سے محبت دوسروں سے پیار کرنا سکھاتی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اکثر ایسا ہوتا کہ ہم دوسروں کو خوش کرنے کے لئے خود کی ذات کی نفی کر دیتے ہیں لیکن ےہ سب کچھ ہم تبھی کر سکتے ہیں جب ہم دوسروں سے بدلے میں پیار لینے کی بجائے صرف پیار بانٹنے پر یقین رکھیں۔