لاہور:انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں راناثنااللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور سماعت11 جولائی تک ملتوی کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں راناثنااللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرے۔
عدالت نے راناثنااللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اورسماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔