لندن :پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے بالآخر اپنے مستقبل میں پی سی بی کیساتھ کام کرنے کے حوالے سے اہم اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد بھی کام جاری رکھوں گا لیکن فیصلہ پی سی بی کو کرنا ہے ۔
پاکستان ٹیم جو اس وقت ورلڈ کپ کے بڑے معرکہ میں شامل ہے کہ بیٹنگ کوچ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد بھی پاکستان ٹیم کیساتھ کام جاری رکھوں گا لیکن اس کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بور ڈ کو کرنا ہے ۔
گرانٹ فلاور نے پاکستانی ٹیم کی کارکر دگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کنڈیشن میں ٹھیک نہیں کھیلے، انگلینڈ کیخلاف ٹیم نے ہر طرح سے اچھا کھیل پیش کیا۔
ورلڈ کپ کا یہ فارمیٹ کافی اچھا ہے، ہر ٹیم ہر کسی سے کھیلتی ہے، انھوں نے اکہ کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا، کھلاڑی فوکسڈ ہیں اور ان کو معلوم ہے کہ ان پر کیا ذمہ داری ہیں۔
پاکستانی بیٹنگ کوچ نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم ممکن ہے کہ کل بغیر کسی تبدیلی کے ہی میدان میں اترے،انگلینڈ کا میچ جیتنے کے بعد پریشر کافی کم ہوا ہے۔