شیخ رشید بالآخر تحریک انصاف کے وزیر وں پر برس پڑے

06:48 PM, 6 Jun, 2019

راولپنڈی:شیخ رشید نے ٹی وی ٹاک شوز میں تحریک انصاف کے وزیروں اور کارکنوں کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ میری ان سب سے گزارش ہے اپنے جھگڑے ٹی وی پر نہ لائیں ایسا دیکھ کر تحریک انصاف کے سپورٹرز کو دکھ ہو تا ہے ۔

شیخ رشید نے تحریک انصاف والوں سے کہا کہ اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں ،آپ لوگ عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں ،اپنے جھگڑے ٹی وی پر نہ لائیں ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف ،شہبازشریف اور آصف زرداری کے گینگ کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہوئی، عمران خان اس کا ذمے دار نہیں لوگوں کے مسائل ہیں اور ہمیں ہی ان کے مسائل حل کرنے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ بلاول اور سلیم مانڈوی والا نے ٹرین مانگی، انہیں دی تو انہوں نے گندی کردی،ساتھ ہی ساتھ شیخ رشید نے اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو کہا کر دکھا یا ،عید پر ٹرین کے کرایوں میں 50فیصد تک رعایت دی گئی ۔

مزیدخبریں