ٹوکیو: ایسٹ جاپان ریلوے کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ انکا ہدف ہے کہ 2020 کے عشرے کے وسطی حصے تک وہ ماحول دوست ہائیڈروجن فیول سیل ٹیکنالوجی پر چلنے والی ریل گاڑیاں متعارف کرا چکے ہوں۔
جے آر ایسٹ کا کہنا ہے کہ اسکا منصوبہ ایسی ریل گاڑیاں تیار کرنے کا ہے جنکی چھت پر ہائیڈروجن ٹینک اور فرش کے نیچے فیول سیل لگے ہوں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سیل، ٹینک میں موجود ہائیڈروجن اور فضا کی آکسیجن کے درمیان کیمیائی عمل کے نتیجے میں بجلی پیدا کریں گے۔
عہدیداران کا تخمینہ ہے کہ بھرا ہوا ایک ٹینک ٹرین کو تقریباً 140 کلومیٹر فاصلہ طے کرا سکے گا۔گزشتہ سال جرمنی ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین تجارتی پیمانے پر متعارف کرا چکا ہے۔