پاکستانی میں سستی ترین ہیوی بائیک متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل
لاہور : پاکستانی میں سستی ترین ہیوی بائیک متعارف کروانے کی تیاری کر لی گئی ہے ، موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی کراؤن موٹر نے 150 سی سی موٹر سائیکل متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے ۔ کمپنی ترجمان کا کہناہے کہ وہ جلد 150 سی سی موٹر سائیکل متعارف کروانے جارہے ہیں ۔
نئی موٹرسائیکل سنگل سلنڈر ، فور اسٹروک انجن پر مشمل ہوگی ،اس میں ڈیجیٹل میٹر اور فیول گیج بھی موجود ہوگی ۔
جبکہ اگلے حصے میں ڈسک بریک ،ڈبل پمپ رئیر شاک ہوں گے۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق ابھی انہوں نے قیمت کو ظاہر نہیں کیا تاہم اس کی قیمت مارکیٹ میں دستیاب ہیوی موٹر سائیکلوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہوگی ۔
اس سے پہلے سی آر 70 اور سی آر 100 کو کافی پزیرائی ملی ہے ۔ جس کی قیمت بالترتیب 50،000 اور 60،000 روپے ہے ۔
کمپنی نے نئی قیمتوں کا اعلان بھی کیا ہے ۔
نیچے دیئے گئے چارٹ میں نئی اور پرانی قیمتیں دیکھیں ۔۔