بنکاک : تھائی لینڈ کی نئی پارلیمان نے سابق فوجی سربراہ پرایت چن اوچا کو نیا سویلین وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کا یہ عمل سرکاری ٹیلی وڑن پر براہ راست نشر کیا گیا۔ انہیں اس عہدے کے لیے 375 ووٹوں کی ضرورت تھی، جو انہوں نے بآسانی حاصل کر لیے۔ انہوں نے 2014 میں بطور آرمی چیف سویلین حکومت کا تختہ الٹا تھا۔
تھائی پارلیمنٹ کا اجلاس 24 مارچ کے انتخابات کے 10 ہفتوں کے بعد طلب کیا گیا تھا۔