مالنگا نے جے سوریا کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا

12:21 PM, 6 Jun, 2019

کارڈف:  سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن کرکٹر سنتھ جے سوریا کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا،

اسطرح مالنگا ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے سری لنکا کے تیسرے اور دنیا کے دسویں باﺅلر بن گئے ہیں، انہوں نے پیر کو ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں محمد شہزاد اور دولت زدران کو آﺅٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، ج

ے سوریا نے 323 وکٹیں لے رکھی تھیں، سری لنکا کی جانب سے مرلی دھرن 534 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں اور چمنداواس400 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، مالنگا 325 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں