اسلام آباد:سابق وزیرخزانہ اسد عمر اور فاسٹ بولر محمد عامر میں ٹویٹر پر بحث شروع ہوگئی ہے ۔
تمام مسلمانوں کو عید مبارک. اللہ سب کی رمضان کی عبادت قبول کرے. اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے خصوصی درخواست کے اس خوشی کے ماحول کو کم سے کم چند دن ایسا ہی رہنے دے
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 5, 2019
اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان ٹیم سےدرخواست ہے کہ انگلینڈ سے جیت کی خوشی کے ماحول کوکم ازکم چند دن رہنے دے،
جواب میں محمد عامر نے بھی کپتان کے کھلاڑی اسد عمر سے اچھا پرفارم کرنے کی درخواست کر دی ۔لکھا کہ ،جی سر، بالکل ان شاء اللہ ہم پوری کوشش کریں گے،آپ لو گ بھی مہربانی کر کے ایسا کام کرنا کہ پورا پاکستان ہمیشہ خوش رہے،اس پر اسد عمر نے پھر جواب دیتے ہوئے لکھا ،ان شاءاللہ، بڑے پلیئربڑےاسٹیج پرپرفارم کرتے ہیں،،کہا جاتا ہے فارم میں رہنا عارضی ہوتا ہے اورکلاس میں رہنا مستقل ہوتا ہے۔