حافظ آباد میں گھریلو جھگڑے پر دو افراد جاں بحق

09:47 AM, 6 Jun, 2019

حافظ آبا( بلال منیر تارڑ نیو نیوز ونیکے تارڑ ) حافظ آباد کے نواحی گاؤں کسوکی میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے اپنے شوہر علی حسنین اور چھ سالہ بچے ک پر فائرنگ کردی،

تفصیلات کے حافظ آباد کے نواحی گاؤں کسوکی میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے اپنے شوہر علی حسنین اور چھ سالہ بچے ک پر فائرنگ کردی ۔جس سے خاتون کا شوہر علی حسنین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ  بیٹا شدید زخمی ہوگیا جس کو  زخمی حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا گیا ۔فائرنگ کے بعد خاتون نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ مقامی افراد کے مطابق کسوکی کے رہائشی علی حسنین کی اپنی بیوی سے اکثر ناچاقی رہتی تھی اوران کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا ہو تا رہتا تھا۔

آج کسی بات پر تلخ کلامی میں شدت آگئی جس پر بیوی نے مشتعل ہو کر اپنے شوہر علی حسنین اور چھ سالہ بچے پر فائرنگ پر دی جس اسکا شوہر علی حسنین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ بچے کو زخمی حالت میں ریسکیو ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا۔فائرنگ کے بعد خاتون نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی،حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر کاروائی شروع کر دی 

مزیدخبریں