مکی ارتھر کا حسن علی کی سرگرمیوں پر شکوک وشبہات کا اظہار

مکی ارتھر کا حسن علی کی سرگرمیوں پر شکوک وشبہات کا اظہار
کیپشن: فوٹو: فائل

لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت نوجوان کرکٹرز کو اچھے کردار اور رویے کی وجہ سے کرکٹر سرٹیفکیٹ مل گیا ہے، جو انہیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے تعریفی کلمات کی صورت میں ملا ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے دبے الفاظ میں حسن علی پر شک کا اظہار بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔تین نصف سنچریاں : مکی آرتھر شاداب خان سے شرط ہار گئے

مکی آرتھر لگی لپٹی رکھے بغیر صاف گوئی سے کام لینے والے کوچ کے طور پر مشہور ہیں جو کھل کر وہاب ریاض کے تاریک مستقبل کے حوالے سے بات کر چکے ہیں۔ ہیڈ کوچ کے مطابق شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت کسی نوجوان پاکستانی کرکٹر کے غلط سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں اور اگر کسی کھلاڑی کا کیریئر کسی ناخوشگوار تنازع سے ڈی ریل ہوا تو میرے لئے یہ انتہائی شاکنگ ہو گا لیکن مجھے اس کے آثار نہ ہونے کے برابر لگتے ہیں تاہم حسن علی کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے، ابھی تک سب بہت اچھے انداز میں اپنے کیریئرز کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کے ساتھ ساتھ حسن علی کو مانیٹر کرنے کی ضرورت پر زور ایک طرح سے ہیڈ کوچ کے فاسٹ باو¿لر پر عدم اعتماد کا عکاس ہے۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں