فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن نے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ منسوخ

 فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن نے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ منسوخ
کیپشن: Imagy by Sputnik International

یروشلم:فلسطینی بچوں کی جانب سے میسی کو لکھے گئے خط نے کام کر دکھایا، فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن نے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ منسوخ کر دیا۔ 70 معصوم فلسطینی بچوں نے میسی سے اسرائیل کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کی استدعا کی تھی۔ فلسطینیوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ارجنٹینا نے اسرائیل سے مقبوضہ بیت المقدس میں کھیلا جانے والا دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:’ میسی ہمارے دل نہ توڑیں‘ ،فلسطینی بچوں کااسرائیل کیخلاف میچ میں حصہ نہ لینے کیلئے فٹبالر کو خط
   

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا اور اسرائیل میں دوستانہ فٹبال میچ 9 جون کو مقبوضہ بیت المقدس میں کھیلا جانا تھا جس سے متعلق ارجنٹینا میں فلسطینی سفیر اور فلسطینی عوام نے میچ کے انعقاد پر کڑی تنقید کی تھی۔ارجنٹینا میں تعینات فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ بیت المقدس ایک مقبوضہ علاقہ ہے. مقبوضہ علاقے میں فٹبال میچ کا انعقاد فلسطینیوں کے لیے ناقابل قبول ہے. ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم فلسطین سمیت عرب دنیا میں بہت مقبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی، ٹیم انتظامیہ کا شاداب خان کو بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ
  

 خیال رہے کہ دو روز قبل ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لائنل میسی کے مداح فلسطینی بچوں نے اپیل کی تھی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ نہ کھیلیں، فٹبالر میسی کو ان کے فلسطینی مداحوں نے خط لکھا تھا کہ وہ اسرائیل کے دوستانہ فٹبال میچ میں شرکت نہ کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں