بیجنگ : پہلی مرتبہ پاکستان اور بھارت مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔ فوجی مشقیں روس میں ہونگی جس میں دونوں پڑوسی ممالک پہلی بار شرکت کرینگے۔ چین کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی مشقوں میں شرکت سے پاک بھارت کشیدگی کم ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں روس میں ہوں گی۔ ان مشقوں میں بھارت اور پاکستان کے فوجی دستے بھی شرکت کریں گے ، یہ پہلا موقع ہوگا کہ بھارت اور پاکستان مشترکہ مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔امریکی ڈرون طیاروں کا ایران میں خفیہ تنصیبات کا انکشاف
چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کی مشترکہ مشقوں کی شرکت ان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہونگی۔ان مشقوں کا مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد ،تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ مشقوں کو امن مشن 2018کا نام دیا گیا ہے۔ مشقیں دہشت گردی کے خلاف علاقائی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردارادا کریں گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں