سوناکشی سنہا نے کرینہ کپور کو اہم فلم سے آﺅٹ کرادیا

08:32 PM, 6 Jun, 2018

ممبئی : بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے کرینہ کپور کو اہم فلم سے آﺅٹ کرادیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوادیس، جودھا اکبر اور موہن جو داڑو جیسی فلمیں بنانے کے حوالے سے معروف ہدایت کار آسوتوش گواریکرمراٹھی فلم آپلا مانس کا ہندی ری میک بنارہے ہیں۔اس فلم میں مرکزی کردارپہلے کرینہ کپور ادا کرنے والی تھیں تاہم انہیں کوئی وجہ بتائے بغیر ہی فلم سے آٹ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔کرن جوہر نے فلم میں "ماں " کے کردار کیلئے کرینہ کپور ’کو منتخب کر لیا 

آپلا مانس کے ہندی ری میک سے کرینہ کو سوناکشی سنہا کی وجہ سے آٹ کیا گیا ہے اوراب کرینہ کو پیش کیا گیا کرداردبنگ گرل نبھائیں گی۔ پے درپے کئی ناکام فلموں کے بعد یہ کردارسوناکشی سنہا کے فلمی کیریئر میں اہم مانا جارہا ہے۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں