پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد میں دیپیکا کو پیچھے چھوڑ دیا

08:27 PM, 6 Jun, 2018

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد تقریباً برابر ہو گئی جس کے بعد پریانکا چوپڑا نے دیپیکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد24,027,207 ہو گئی ہے جو اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے تھوڑی سی زیادہ ہے دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کی تعداد 24,025,025 ہو گئی ہے، اس سے قبل اداکارہ دیپیکا پڈوکون انسٹاگرام پر حکمرانی کرتی رہی ہیں لیکن پریانکا چوپڑا اس ریس میں آگے جانے کے لئے پرعزم ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار نے این اے 59 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں