مجھے اچھے کھانا کھانے سے زیادہ خوشی کسی اور چیز میں نہیں ملتی، کترینہ کیف

03:35 PM, 6 Jun, 2018

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ مجھے اچھے کھانا کھانے سے زیادہ خوشی کسی اور چیز میں نہیں ملتی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ کھانے سے مجھے زیادہ کام کرنے کے لئے طاقت ملتی ہے اور مجھے اچھا کھانا کھانے سے بہتر کسی اور چیز میں کوئی خوشی نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں :- ملکی قرضے اتارنے کے لیے ملائیشیائی عوام کا جذبہ،1 ہفتے میں 90 لاکھ ڈالر کی رقم جمع کرادی

انہوں نے کہا کہ انہیں سٹریٹ فوڈ بہت پسند ہے اور ایسی جگہیں جہاں میرے پسندیدہ کھانے کڑک پاو (kadak pav) اور پایا کھانے کو مل جائے تو انہیں خوشی ہوتی ہے جبکہ انہیں سی فوڈ بھی بے حد پسند ہے اور دہلی میں وہ ہر قسم کے کھانے کھانے چاہتی ہیں۔

کترینہ کیف فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ میں دکھائی دیں گی۔

مزیدخبریں