ملکی قرضے اتارنے کے لیے ملائیشیائی عوام کا جذبہ،1 ہفتے میں 90 لاکھ ڈالر کی رقم جمع کرادی

ملکی قرضے اتارنے کے لیے ملائیشیائی عوام کا جذبہ،1 ہفتے میں 90 لاکھ ڈالر کی رقم جمع کرادی
کیپشن: سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے دور حکومت میں ملکی قرضے کی رقم 252 ارب ڈالرز تک جا پہنچی تھی،فوٹو ٹوڈے آن لائن

کوالالمپور : ملیشیا کی حکومت نے ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے قائم کردہ " امید فنڈ" میں عوام نے 1 ہفتے کے دوران 9 ملین ڈالر کی رقوم جمع کروادی ۔

یہ بھی پڑھیں :- سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے 100 ایتھلیٹس میں مے ویدر سرفہرست

محکمہ اقتصادیات کے مطابق ،"امید فنڈ" کے قیام کے پہلے روز عوام نے 1.76 ملین ڈالر کی رقم جمع کروائی تھی۔واضح رہے کہ ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے دور حکومت میں ملکی قرضے کی رقم 252 ارب ڈالرز تک جا پہنچی تھی جس کے بعد وزیراعظم مہاتیر محمد نے عوام کی حمایت سے ایک امید فنڈ قائم کیا تھا تاکہ ملکی قرضوں کی ادائیگی میں مدد مل سکے۔