گوئٹے مالا، آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی

گوئٹے مالا، آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی
کیپشن: فیوگو نامی آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی جبکہ 192 افراد لاپتہ ہیں۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ رائٹرز

گوئٹے مالا سٹی: گوئٹے مالا میں فیوگو نامی آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی جبکہ 192 افراد لاپتہ ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے متاثرہ علاقہ دھول اور گرد سے اَٹ گیا اور ہر طرف تباہی کا منظر نظر آنے لگا۔

انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقے میں ملبہ ہٹا کر لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ ہزاروں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: جنسی ہراسگی  کیس:امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو طلب کرلیا

فیوگو آتش فشاں، وسطی امریکی ممالک میں واقع 34 فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے۔ اتوار کو پھٹنے والے آتش فشاں سے ہونے والی تباہی 1974 کے بعد سے شدید ترین ہے، جس سے نکلنے والا لاوا قریبی علاقوں میں بہہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو آتش فشاں پھٹنے سے راکھ اور دھویں کے بادل فضا میں 6.2 میل (10 کلومیٹر) تک گئے تھے جس کے بعد ماہرین نے کہا تھا کہ مستقبل قریب میں مزید لاوا پھٹنے کے امکانات نہیں تاہم منگل کو دوبارہ پھٹنے والے آتش فشاں نے سب کو حیران کر دیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں