نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد نے حلف اٹھا لیا

12:35 PM, 6 Jun, 2018

پشاور: نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت سینئر وکلا اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی جب کہ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے جسٹس (ر) دوست محمد سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلی دوست محمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور آئین نے جو مشن تفویض کیا اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ وقت پر الیکشن شفاف اور صحیح طریقے سے کرائیں گے جبکہ بروقت اور شفاف انتخابات اولین ترجیح ہے کیونکہ شفاف الیکشن کے لیے ہر ایک کو موقع ملنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پیشگوئی کی تھی کہ ریحام اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم پر کتاب لکھے گی، حنیف عباسی

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع فراہم کریں گے۔ سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

جسٹس (ر) دوست محمد کا مزید کہنا تھا کہ امور حکومت کے لیے صوبائی کابینہ میرٹ پر تشکیل دی جائےگ ی جو مختصر ہو گی۔ آئین اور قانون کے مطابق حکمت عملی وضع کریں گے اور کوشش ہو گی کہ تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر کام کریں۔

انہوں نے کہا سابق صوبائی حکومت نے بجٹ پاس نہیں کیا یہ بھی مسئلہ دیکھنا ہو گا جب کہ کوشش کریں گے مختصر دور حکومت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں