جنسی ہراسگی  کیس:امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو طلب کرلیا

12:18 PM, 6 Jun, 2018

 واشنگٹن:امریکی سپریم کورٹ کے جج نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوہتک عزت اور جنسی ہراساں کرنے کے کیس میں عدالت میں طلب کرلیا ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹی وی پروگرام اپرینٹائیس میں انٹرویو کیلئے آنے والی خاتون نے امریکی صدر کے خلاف جنسی طورپر حراساں کرنے اور ہتک عزت کے مقدمے میں  دوران سماعت بتایا 2007میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بیورلی ہلز کے ایک ہوٹل میں جنسی طور پر ہراساں کیا۔

مین ہٹن سپریم کورٹ بینج کی جج جینفر نے حکم دیاکہ ڈونلڈ ٹرمپ یکم جنوری 2019 کو ذاتی طور پر عدالت میں حاضراور سات گھنٹے تک بیان قلم بند کرائیں۔ٹرمپ کے وکیل نے کہاکہ مدعی خاتون کیس کو مضبوط کرنے کیلئے دیگر خواتین کو عدالت نہیں بلاسکتی  اور وہ اس کیس کو روکنے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں