معروف فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں

11:42 AM, 6 Jun, 2018

واشنگٹن: معروف امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ تحقیقات کے بعد پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کی موت خودکشی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیٹ اسپیڈ صبح 10 بج کر 20 منٹ پر واشنگٹن میں موجود اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ گھر کے ملازموں کے مطابق انہوں نے پھندا لگا کر اپنی جان لے لی۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ آدیتی سنگھ پاکستانی فلم ”وجود“ کی تشہیر کرنے میں مصروف 

پولیس نے معاملے کو خودکشی قرار دیا تاہم کیس پر تحقیات تاحال جاری ہیں۔ خیال رہے کہ 55 سالہ فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ کو 1990 میں اپنے ہینڈ بیگز کی کلیکشن کے باعث شاندار مقبولیت ملی۔

ان کی کمپنی ’کیٹ اسپیڈ نیویارک‘ کی قریب 140 آؤٹ لیٹس امریکا میں جبکہ 150 آؤٹ لیٹس دنیا بھر میں موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں