پیشگوئی کی تھی کہ ریحام اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم پر کتاب لکھے گی، حنیف عباسی

11:05 AM, 6 Jun, 2018

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیشگوئی کی تھی کہ ریحام خان اپنے ساتھ ہونے والے ظلم پر کتاب لکھے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح میرے کہنے پر نہیں ہوا تھا اور اب پی ٹی آئی اس کتاب سے خوفزدہ ہے۔ پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہئیے وہ رمضان میں ایک خاتون کے بارے جو زبان استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا عمران خان کا ریحام کے ساتھ نکاح اور طلاق دونوں کی باہمی رضامندی سے ہوا یہ بہت اچھا ہوا کہ ریحام نے الیکشن سے پہلے عمران کا چہرہ بے نقاب کیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالا بلا لیا

حنیف عباسی کا کہنا تھا اگر عمران خان 62، 63 پر پورا اترتے ہیں تو اس ملک کے سارے لوگ صادق و امین ہیں۔

یاد رہے کہ ریحام خان کی کتاب کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مسلم لیگ کے لوگوں پر الزام لگایا کہ اس کتاب کے پیچھے مسلم لیگ ن کے لوگوں کا ہاتھ ہے اور وہ اسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اس لئے الیکشن سے قبل اس کتاب کو لایا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں