مائنس ون کی جگہ مائنس ٹو کیاجارہا ہے ، ڈاکٹرفاروق ستار

09:34 AM, 6 Jun, 2018

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان(پی آئی بی) کے سربراہ ڈاکٹر فارق ستار نے کہا ہے کہ مائنس ون کی جگہ مائنس ٹو کیاجارہا ہے.

ایم کیوایم پاکستان کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ، وہ منگل کو اے پی ایم ایس او کے افطارڈنر سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پتنگ کو گرانے کی سازش کی جارہی ہے ،کوٹہ سسٹم کا خاتمہ ضروری ہے ۔پاکستان بنایا تھا پاکستان کو بچا ئیں گے۔کراچی پاکستان کو چلاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او چالیس سال پورے کرنے جارہی ہے، جس پر میں انہیںمبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

چالیس سال تک مسلسل جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،پارٹی پہلے بنتی ہے طلبہ تنظیم بعد میں بنتی ہے ۔ ایسا نہیں ہوا ہم نے پہلے طلبہ تنظیم بنائی بعد میں سیاسی جماعت بنائی ہے ۔

مزیدخبریں