لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
لاہور میں آندھی اور بارش سے لیسکو کے 300 سے زائد فیڈرز بند ہو گئے جن میں گلبرگ، علامہ اقبال ٹاون، ڈیفنس، سبزہ زار اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں جبکہ بعض مقامات پر بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔
لیسکو حکام کے مطابق لاہور میں بارش رکنے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔بارش کے نتیجے میں لاہور ائیر پورٹ پر دو طیاروں کو نقصان پہنچا، دمام سے سیالکوٹ آنے والی پرواز پی کے 244 کو بھی لاہور میں اتارا گیا تھا۔بارش کے باعث مختلف حادثات میں بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔
گوجرانوالہ میں بارش کے باعث چھت اور دیوار گرنے کے حادثات کے نتیجے میں5 افراد زخمی ہوگئے۔