کسانوں کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی فائرنگ سے تین کسان ہلاک‎

کسانوں کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی فائرنگ سے تین کسان ہلاک‎

مندسور: بھارت کی وسطی ریاست مدھیا پردیش میں کسانوں کی طرف سے جاری پرتشدد احتحاج کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تین کسان ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ مندسور نامی شہر میں جاری احتجاج کے دوران یہ کسان پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ بھارتی کسان قرضوں میں رعایت کے لیے ہڑتال کر رہے ہیں۔

روئٹرز کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کی پولیس کے ترجمان کے مطابق صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور وہ فی الحال ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

کسانوں کی جانب سے احتجاج کے سلسلے کا آغاز جمعرات کے روز مغربی ریاست مہاراشٹرا سے ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں