اے بی ڈویلیئرنے پاکستان کیخلاف میچ کیلئے اپنا گیم پلان بتادیا

برمنگھم : جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈویلیئر نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپن اٹیک اچھا ہے اور ہم نے بھی اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، جبکہ پاکستان کے موجودہ کیمپ میں وسیم اکرم جیسا کوئی بھی بولر نہیں ہے اس لئے بھرپور اعتماد کیساتھ کھیلیں گے۔

11:23 PM, 6 Jun, 2017

میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیئرز نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے آئندہ میچ کے حوالے سے اپنے گیم پلان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس سپن اٹیک اچھا ہے لیکن ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور پاکستانی سپن اٹیک کو کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان کی فاسٹ بولنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ کیمپ میں وسیم اکرم جیسا کوئی بھی بولر نہیں ہے اس لیے بھرپور اعتماد کے ساتھ پاکستان کے خلاف میدان میں اتریں گے اور بھرپور طریقے سے بالرز کا سامنا کریں گے۔ میچ میں بارش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اے بی ڈویلیئرز کا کہنا تھا کہ صرف اپنی کرکٹ کنٹرول کرسکتے ہیں اور اچھا کھیل پیش کر سکتے ہیں لیکن بارش پر کسی کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

مزیدخبریں