داعش کے دارالحکومت میں کرد جنگجو گھس گئے، امریکی طیاروں کی بمباری سے شہری ہلاک‎

11:17 PM, 6 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

الرقہ: شام کے شہر الرقہ کو ساری دنیا میں داعش کا دارالحکومت خیال کیا جاتا ہے۔ اب اس میں امریکی حمایت یافتہ جنگجو داخل ہو گئے ہیں۔ الرقہ میں داخل ہونے کا اعلان سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے کیا گیا۔ اس عسکری تنظیم میں کرد اور عرب جنگجُو شامل ہیں اور اسے امریکا کی عسکری و مالی امداد و حمایت حاصل ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق امریکی سربراہی میں قائم اتحادی ممالک کے طیاروں کی شامی شہر الرقہ میں کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں 21 عام شہری ہلاک ہو گئے۔ یہ شامی شہری الرقہ کے جنوبی علاقے سے فرار ہونے کے لیے دریائے فرات کے کنارے پر چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو رہے تھے۔

سیریئن آبزرویٹری کے سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم وہ ان کی درست تعداد نہیں بتا سکے۔

مزیدخبریں