شہد اور اخروٹ ایک ساتھ کھانے سے ہائی بلڈ پریشر، سردرد اور معدے کے السر سے بچائو ممکن

08:46 PM, 6 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ شہد اور اخروٹ ایک ساتھ کھانے سے ہائی بلڈ پریشر ،سر درد اور معدے کے السر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

کوئن میری یونیورسٹی کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہرکی افادیت کا سب کو علم لیکن اگر شہد کے ساتھ اخروٹ کو ملا کر کھایا جائے تو اس کے ان گنت فوائد ہیں اور یہ کئی بیماریوں کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان دونوں اشیائ کو ملا کر کھانے سے وٹامن، منرلز، پروٹین، لحمیات اور کاربوہائیڈریٹس حاصل ہوتے ہیں۔ آدھ کلو شہد لے کر اس میں آدھ کلو پسے ہوئے اخروٹ مکس کریں اور ساتھ ہی اس میں لیموں کا رس بھی ملا لیں۔

اس مکسچر کو کسی شیشے کے جار میں رکھ لیں اور دن میں تین بار ایک چمچ کھائیں تو ہائی بلڈ پریشر ،سر درد ٹھیک ہونے کے ساتھ یادداشت بھی مضبوط ہوگی۔

ماہرین نے کہا ہے کہ معدے میں السر کی تکلیف دور کرنے کے لئے 20گرام پسے ہوئے اخروٹ لے کر اسے ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اس مکسچر کو چھان لیں اور اس میں دو چمچ شہد کے ڈالیں۔

کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل اس مکسچر کے دن میں دو سے تین چمچ کھائیں جلد فائدہ ہوگا۔

مزیدخبریں