ممبئی: گزشتہ ماہ بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری کرنیوالی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی پہلی فلم ” ہندی میڈیم“ نے باکس آفس پر 50 کروڑ روپے کی سے زائد آمدنی جمع کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبر تجزیہ کار ترن ادارش نے ٹوئٹر پر جاری کی جس کے مطابق ہندی میڈیم کی کمائی 50 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی۔ فلم میں عرفان خان اور صبا قمر کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔جبکہ اس فلم کی تعریف صرف مداحوں نے ہی نہیں بالی ووڈ شخصیات نے بھی کی۔ خیال رہے کہ ہندی میڈیم رواں سال 19 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اور اتنے دن گزرنے کے باوجود یہ باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔
صبا قمر کی فلم ”ہندی میڈیم“ کی باکس آفس پر شاندار آمدنی
ممبئی: گزشتہ ماہ بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری کرنیوالی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی پہلی فلم ” ہندی میڈیم“ نے باکس آفس پر 50 کروڑ روپے کی سے زائد آمدنی جمع کر لی۔
06:26 PM, 6 Jun, 2017