یبجنگ : بلی جیسی آنکھوں والے 7 سالہ چینی بچے کو دنیا کے پہلے انسان کا عالمی اعزاز حاصل ہوگیا جو گھپ اندھیرے میں بھی با آسانی دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔جنوبی چین کے ڈاکٹر ز بلی جیسی نیلی آنکھیں رکھنے والے نونگ یوہئی کی حیرت انگیز حد تک اندھیرے میں دیکھنے اور پڑھنے کی صلاحیت سے بھی حیران ہیں لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کوئی خطرے کی بات نہیں ۔
مکمل اندھیرے میںکئے جانے والے میڈیکل ٹیسٹ نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ کردی کے نونگ عام لوگوں کی نسبت اندھیرے میںبھی آسانی پڑھ سکتا ہے جو صلاحیت عام طور پر لوگوں میںنہیں ہوتی کیٹ بوائے کے نام سے مشہور اس بچے کا اس صلاحیت کے باعث گنیز بک آف ورلڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔