کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 23.70 پوائنٹس کے اضافے سے 50144.63 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 25 ارب 94 کروڑ 96 لاکھ 34 ہزار 276 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 31 کروڑ 50 لاکھ 89 ہزار 71 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 34 لاکھ 6 ہزار 660 روپے حصص کی کمی رہی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 23.70 پوائنٹس کے اضافے سے 50144.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے پہلے پیر کے روز پی ایس ایکس میں تیزی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک دن میں 1566 پوائٹس کی تاریخی تیزی دیکھی گئی جس سے انڈیکس 50121 پوائنٹس تک جا پہنچا۔
یاد رہے کہ یکم نومبر 2016ءکو مارکیٹ میں 1406 پوائنٹس کی تیزی کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔ منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس 8.40 پوائنٹس کی کمی سے 26246.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 16.37 پوائنٹس کی تیزی رونماءہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 212.97 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 131.52 پوائنٹس کے اضافے سے 19948 پوائنٹس پر جاپہنچا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 156.48 پوائنٹس کی کمی سے 17990.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 10.05 پوائنٹس کے اضافے سے 24396.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 149 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 197 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 83.20 روپے کے اضافے سے 2316.70 روپے پر بند ہوئی۔
اسی طرح ہینوپاک موٹر کے حصص کی سودے بھی 77.37 روپے کی تیزی سے 1629.37 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی آئسلینڈ ٹیکسٹائل اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 44.71 روپے کی مندی سے 850.94 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 29.17 روپے کی کمی سے 1543.33 روپے رہ گئی۔
سب سے زیادہ کاروبار اینگرو پولیمر کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 59 لاکھ 90 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 34 روپے سے شروع ہو کر 34.56 روپے پر بند ہوئی جبکہ دوست اسٹیل لمیٹڈ کے 1 کروڑ 59 لاکھ 58 ہزار حصص کے سودے 14.22 روپے سے شروع ہو کر 14.02 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 23 کروڑ 17 لاکھ 37 ہزار 830 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 54 کروڑ 32 لاکھ 89 ہزار 634 روپے رہا۔
مارکیٹ کیپیٹل 99 کھرب 64 ارب 85 کروڑ 87 لاکھ 18 ہزار 477 روپے سے کم ہو کر 99 کھرب 38 ارب 90 کروڑ 90 لاکھ 84 ہزار 201 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2کروڑ 75 لاکھ 81 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔