بلوچستان نرسز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف دوسرے بھی سراپا احتجاج

03:11 PM, 6 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:  تمام سرکاری ہسپتالوں کی نرسز اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی سراپائے احتجاج ہیں. گزشتہ دو روز سے نرسز دھرنے پر ہیں جبکہ آج انہوں اپنے مطالبات کے حق میں ریلی بھی نکالی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی نرسیں جو آ ج اپنے منظو ر شدہ مطا لبات کے نو ٹیفکیشن کے اجراءکا مطا لبہ لئے سڑکوں پر نکل آ ئی  ہیں۔ نر سوں نے جناح روڈ اور انسکمب روڈ پر احتجاجی مظا ہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے باز ی بھی کی ۔

روڈ پر بات نہ بنی تو مظا ہرین سول ہسپتا ل میں ایم ایس کے دفتر کے باہر جمع ہو گئی اور دھرنا دے دیا ۔ شدید دھوپ سے خو د کو بچا نے کے لئے کسی نے چھتریوں کا سہارالیا تو کو ئی اخبار سے اپنا چہرہ بچاتی رہیں ۔مگر اپنے مطا لبے سے پیچھے نہ ہٹیں۔ مظا ہرین کا کہنا تھا کہ وہ تب تک اپنا احتجاج ختم نہیں کر یں گی جب تک انہیں نو ٹیفکیشن نہیں دے دیا جاتا۔
سرکاری ہسپتالوں کی ان نرسوں نے گز شتہ دو روز سے ڈیوٹیوں کا بائیکارٹ کر رکھا ہے ۔ جبکہ سول ہسپتا ل کے احاطے میں اپنا احتجاجی کیمپ بھی قا ئم کیا ہوا ہے ۔

مزیدخبریں