شیکھر دھون نے پاکستان ٹیم کیخلاف میچ کے بعد زہر اگلنا شروع کر دیا

02:31 PM, 6 Jun, 2017

شیکھر دھون نے پاکستان ٹیم کیخلاف میچ کے بعد زہر اگلنا شروع کر دیا

برمنگھم: چیمپینز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شکست کیا دی کہ بھارتی کھلاڑی اسپورٹس سپرٹ کو بھی بھول گئے اور پاکستان کی قومی ٹیم کے خلاف شیکھر دھون نے زہر اگلنا شروع کر دیا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی جیت کا جشن بھر پور طریقے سے منایا اور اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹس پر خوب پوسٹیں اپ ڈیٹ کیں۔

بھارتی اوپنر نے ڈنر کے دوران ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ سیلفی لی اور انسٹاگرام پر اس پیغام کے ساتھ پوسٹ کر دی کی کہ "کول اسلحہ وی بڑا اے، تے دلیری وی بڑی اے، خون گرم اے پورا، ہالے شیری وی بڑی اے " جس کے ساتھ ایک نعرہ بھی شامل تھا۔

شیکھر دھون کے اس طرح کے جارحانہ رویے پر ماہرین کرکٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کو صرف اپنے پروفیشن سے متعلق بات کرنی چاہیے اس سے ہٹ کر دوسرے ملک کے خلاف کوئی بھی بیان انتہائی غیر مناسب طرز عمل ہے۔

یاد رہے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں روایتی حریف انڈیا نے پاکستان کو 124 رنز سے شکست دی تھی۔ میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 41 اووروں میں 289 رنز کا ہدف ملا۔ یہ ہدف بار بار بارش کے باعث کھیل کے متاثر ہونے کی وجہ سے دیا گیا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 164 رنز ہی بنا پائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں