پشاور :سرچ آپریشن کے نام پرلوٹ مار کرنے والے جعلی سکیورٹی فورسز اہلکار ڈکیٹ گروہ گرفتار

پشاور :سرچ آپریشن کے نام پرلوٹ مار کرنے والے جعلی سکیورٹی فورسز اہلکار ڈکیٹ گروہ گرفتار

پشاور :پولیس نے سرچ آپریشن کے نام پرلوٹ مار کرنے والے سکیورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوث ڈکیٹ گروہ کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن سجاد احمد نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ فرمان علی ، فرہاد اللہ اور سعیداللہ پر مشتمل تین رکنی گروہ متنی میں سکیورٹی فورسز کی وردیوں میں رات کو سرچ آپریشن کے نام پر گھروں میں گھس کر لوٹ مارکرتاتھا۔ایس ایس پی آپریشن سجاد احمد نے بتایا کہ ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے مال مسروقہ 5لاکھ کی نقدی ،11موبائل سیٹ،12تولے سونا،7کلاشنکوف ،2کالاکوف ،3پستول ، دستی بم اور دیگر اشیاءبرآمد کرلیں۔

گرفتار ملزمان ،ان سے برآمد ہونیوالا اسلحہ ، مسروقہ اشیاءمیڈیا کے سامنے پیش کی گئیں، پولیس کے مطابق ملزمان نے وراداتوں کا اعتراف کرلیا ہے اور ان سے اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

مصنف کے بارے میں