تہران: ایران نے قطر اور سعودی عرب سمیت دیگر ہمسایہ مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ اپنے اختلافات کو بات چیت سے حل کریں۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قطر کے معاملے میں ہمسایہ ممالک مذاکراتی عمل شروع کریں تاکہ اختلافی امور کا کوئی حل تلاش کیا جا سکے۔
جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پڑوسی مستقل ہوتے ہیں اور سرحدیں بھی تبدیل نہیں کی جا سکتیں تو ایسے میں دھونس دھمکی کوئی حل نہیں۔ بالخصوص رمضان کے مقدس مہینے میں بات چیت وقت کی ضرورت ہے۔
Neighbors are permanent; geography can't be changed. Coercion is never the solution. Dialog is imperative, especially during blessed Ramadan
— Javad Zarif (@JZarif) June 5, 2017
ایرانی وزیر خارجہ نے اس صورت حال پر ترکی، انڈونیشیا، عراق اور عمان کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کر کے تازہ علاقائی تبدیلیوں پر گفتگو بھی کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام غثامی نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا میں دہشت گردی اور انتہا پسندی بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور سب کو نقصان پہنچے گا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، مصر، یمن، لیبیا اور مالدیپ نے دہشت گردی کی حمایت جاری رکھنے پر قطر کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی روابط کو اچانک ختم کر دیے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں