امریکا دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، روسی صدر

امریکا دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، روسی صدر

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔

این بی سی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے روسی صدر نے کہاکہ امریکا کو دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بجائے اپنے انتخابی نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ بہتر ہوگا کہ امریکا اپنے انتخابی نظام کی اصلاح کرے تاکہ ملک کا صدر عوام کے براہ راست ووٹوں سے منتخب ہو اور رائے شماری اور اس کی نگرانی میں آسانیاں پیدا ہوسکیں۔

روسی صدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ روس کے لیے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ امریکی اقتدار میں کون آئے گا کیونکہ امریکا میں صدر اور حکمراں جماعت بدلتی ہے لیکن بنیادی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔انہوں نے ایک بار پھر امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتخابات میں ہارنے والے اپنی کمزوری اور مشکلات کا ذمہ دار دوسروں کو نہ ٹھہرائیں۔روسی صدر نے کہا کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ امریکا دنیا بھر کے ملکوں میں ہونے والے انتخابات میں کھلی مداخلت کرتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔