ریاض: سعودی عرب میں”گائے اور کھوتی“ کہنے پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ سعودی عرب پینل کورٹ نے ضلع کے میئر کو سرکاری طور پر ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس عورت کے شوہر کو آئندہ پیشی کے موقع پر عدالت میں طلب کریں جو دو ہفتوں کے اندر اندر ہو گی۔ اخبار سعودی گیزٹ کے مطابق پہلے مصالحتی کمیٹی اس تنازع کو حل کرنے کی کوشش کرے گی اور اگر وہ اس میں ناکام رہتی ہے تو پھر عدالت اس مقدمے کو سنے گی۔
سعودی خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف دائر مقدمے میں دعوی کیا ہے کہ ان کا شوہر ان کے ساتھ زبانی طور پر بدسلوکی کرتا ہے اور انھیں 'گائے، 'کھوتی' جیسے دوسرے ناموں سے پکارتا ہے۔ سعودی عرب میں قائم ایسی عدالتوں کے مطابق انھیں موصول ہونے والے 25 فیصد مقدمات بد کلامی یا نسلی طور برا بھلا ہونے سے متعلق ہوتے ہیں۔
سعودی عرب میں بدکلامی کے مقدمات کی شرح بڑھ جانے پر عدالت خوش نہیں ہے۔ اس کا موقف ہے کہ اس سے نجی حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور فوری نوعیت کے مقدمات سے اس کی توجہ تقسیم ہو جاتی ہے۔
وکیل صالح الغامدی کا کہنا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا کی ویٹ سائٹس ایک دوسرے کے خلاف بدکلامی کرنے کا ایک بڑا ذریعہ بن گئی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں